ملتان ( صفدربخاری سے ) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمدنے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیاانہوں نے مختلف برانچوں میں جاکر سروس ڈیلیوری کی انسپکشن کی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ایک چھت تلے اراضی ریکارڈ کی تمام سہولیات فراہم کی ہیں۔پراپرٹی ریکارڈ میں شناختی کارڈ کے اندراج کا عمل تیز کیا جائے۔اراضی سنٹرز پر صفائی اور انتظار گاہوں میں مثالی انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے ملکیتی کاغذات کے حصول کے سسٹم کا معائنہ کیاور اراضی سنٹر میں آئے متعد سائلین کی بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ روایتی کلچر کے خاتمے میں اراضی ریکارڈ سنٹرز نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔شہریوں کی رہنمائی کیلئے آگاہی بینرز نصب کیے جائیں۔اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کامران بخاری، اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ عبدالقادر، انچارج سنٹر حافظ ضیاءالرحمن موجود تھے۔
٭….٭…