منیلا: فلپائن میں آنے والے طورفان رائے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس کے باعث 4 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 375 ہوگئی جب کہ اب بھی 50 سے زائد افراد لاپتہ اور 500 زخمی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں 4 روز قبل آنے والے طوفان، بارشوں اور سیلاب میں اب بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد اب بڑھ کر 375 ہوگئی ہے۔مختلف اسپتالوں میں 500 سے زائد زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے درجنوں کی حالت تشویشناک ناک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کی ایک وجہ زیر علاج زخمیوں کا دم توڑنا بھی ہے۔طوفان رائے کے باعث 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جب کہ 100 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ متاثرین کو پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔