کرسی کی لالچ میں “سیاسی ظالمان” نے دو بھائیوں مغربی اور مشرقی پاکستان کے ٹکڑے کردیے مسز شمیم عباسی
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 21 December 2021 کو شائع کیا.
بہاولپور( چوہدر ی اجمل)کرسی کی لالچ میں “سیاسی ظالمان” نے دو بھائیوں مغربی اور مشرقی پاکستان کے ٹکڑے کردیے۔کشمیر، فلسطین،پاک آرمی،اے پی ایس، پولیس اور بہاولپور شہداء کے جذبوں اور قربانیوں کو بسد بار سلام پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبہ بہاولپور تحریک شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز شمیم عباسی نے 16 اور 17 دسمبر کے دل سوز سانحات کے حوالے سے مونس ہاؤس میں منعقدہ دعائیہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مختلف ونگز سمیت مقامی صوبائی اور مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی۔مسز شمیم عباسی نے کہا آرمی پبلک سکول پشاور کے اساتذہ اور 132 مستقبل کے معماروں کا خون بہانے والوں کے منصوبہ سازوں کرداروں اور سہولت کاروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔انہوں نے کہا صوبہ تحریک سمیت تمام شہداء کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ٹیگز:-


































Visit Today : 279
Visit Yesterday : 497
This Month : 1312
This Year : 65031
Total Visit : 170019
Hits Today : 3077
Total Hits : 885153
Who's Online : 6





















