ممبئی: فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار اور پھر ضمانت پر رہا ہونے والے بھارتی بزنس مین راج کندرا کا کہنا ہے کہ وہ زندگی میں کبھی فحش فلمیں بنانے میں ملوث نہیں رہے۔رواں برس جولائی میں بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں دو ماہ بعد ضمانت پر رہا کردیا تھا۔جیل سے باہر آنے کے بعد راج کندرا نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی لیکن گزشتہ روز انہوں نے اس کیس کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں راج کندرا نے کہا کہ پورنو گرافی کیس میں میرے خلاف مہم چلا ئی گئی۔