کراچی شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیزبارش کا سلسلہ جاری ہے
کراچی(مرید حسین باجوہ ) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیزبارش کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیزبارش کا سلسلہ آج ایک بارپھرشروع ہوگیا۔ شہرمیں گلستان جوہر، موسمیات، آئی آئی چندریگرروڈ، صدر، شارع فیصل، ڈیفنس اورکلفٹن، یونیورسٹی روڈ، ایئرپورٹ، سعدی ٹاؤن، کورنگی، گلشن اقبال اورملیرمیں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش جب کہ متعدد علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کے باعث شہرکے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوگئی ہے۔کے الیکٹرک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شہرکے مختلف علاقوں سے ہلکی سے تیزبارش کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، کے الیکٹرک کا عملہ صورتِحال کا جائزہ لے رہا ہے تاہم چند فیڈرزکو حفاظتی بنیادوں پر بند کیا جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔ شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔







































Visit Today : 194
Visit Yesterday : 497
This Month : 1227
This Year : 64946
Total Visit : 169934
Hits Today : 2330
Total Hits : 884406
Who's Online : 4




















