امام مسجدنبوی شیخ عبداللہ اورموذن مسجدقبلتین شیخ الشریف کی ملتان آمد، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک نے انکااستقبال کیا
ملتان (صفدربخاری سے)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک کی رہائش گاہ پر امام مسجدنبوی شیخ عبداللہ اورموذن مسجدقبلتین شیخ الشریف کی آمداس موقع پرصوبائی وزیرنے انکااستقبال کیااورکہاکہ مقدس مقامات کی وجہ سے سعودیہ عرب اورپاکستان کارشتہ روحانی طورپر مضبوطی سے جڑاہوا ہے پاکستان کی جانب سے جوکوشش افغانستان میں لوگوں کی بحالی کیلئے کی جارہی ہیں سعودی حکام نے ایک ارب ریال کااعلان کرکے ثابت کیاہے کہ مسلم ممالک ہرصورت میں افغانستان کومستحکم دیکھناچاہتے ہیں افغانستان قحط کی طرف جارہاہے جسے ہم سب کومل کرروکناہوگااورلوگوں کی زندگیوں کوبحال رکھنے کیلئے عملی اقدامات کرنابہت ضروری ہوگئے ہیں ۔ امام مسجدنبوی شیخ عبداللہ اورموذن مسجدقبلتین شیخ الشریف نے ملتان کے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی نے سعودیہ کی عام عوام کو بھی اپنی لپیٹ لیا ہوا ہے یہ انٹرنشنل طور پرہوئی ہے اورشایداصل میں کوروناکے بعد لوگوں کو مہنگائی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس موقع پرملک نجف سیال،ملک طارق آرائیں،راناعمران شمشاد،مہرارشاد،چورہدری ارشد،ملک جاویدآرائیں،ملک عبدالرو¿ف آرائیں،ملک صفدراوررانارضوان سمیت دیگرموجودتھے اختتام پرانہوں نے نماز ظہربھی اداکرائی جس کے بعد صوبائی وزیرتوانائی کی جانب سے ان کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔





































Visit Today : 75
Visit Yesterday : 509
This Month : 1617
This Year : 65336
Total Visit : 170324
Hits Today : 195
Total Hits : 886788
Who's Online : 6





















