ملتان (صفدربخاری سے) پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام تقریب حلف برداری مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی صدر پنجاب میاں طارق جاوید اور صدر ٹولنٹن مارکیٹ لاہور میاں عقیل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں طارق جاوید نے کہا ہم نے پولٹری ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے لئے اعلی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں اور انشا اللہ آپ لوگوں کے مسائل بہت جلد حل ہوں گے بس ہمیں اپنے کام میں مہارت دکھانی چاہیے اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا چاہیے۔ مجھے ملتان میں آکر ملتان کے لوگوں سے بہت پیار ملا اور میں آپ لوگوں کا بہت شکرگزار ہوں کہ آپ نے مجھے عزت دی۔ میاں عقیل نے کہا ہمارا مقصد اپنے پولٹری کے دکانداروں کے مسائل کو حل کرنا ہے آپ کے جو مسائل ہیں وہ آپ اپنے منتخب صدر کو بتائیں اور انشا ان پر بہت جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ منتخب صدر حاجی وکیل نے کہا حلف اٹھانے کا مقصد دیانتداری اور ایمانداری سے آپ لوگوں کے ساتھ چلنا اور آپ کے کام آنا ہے جن لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ تقریب میں وائس پریذیڈنٹ لاہور شکیل، سعد اللہ شیخ، حسن علی، صدر کنٹرول شیڈ ایسوسی ایشن ملتان ماہر غضنفر، نائب صدر کنٹرول شیڈ ایسوسی ایشن رانا عمران، صدر ساوتھ پنجاب ایسوسی ایشن صفدر پتافی، چیئرمین ملتان پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن رانا اعجاز، سرپرست اعلی ملتان پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل، نائب صدر انجمن تاجران جنوبی پنجاب عارف فصیح اللہ، نائب صدر ملتان پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن چودھری عمران جا لندھری، نائب صدر ملتان پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن، چودھری کاشف، نائب صدر ملتان پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن ندیم شاہد، نائب صدر ملتان پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن جمیل قریشی، فہیم صدیقی، راناشاہد الحسن، حاجی سہیل، عظیم صدیقی، ندیم عالم خان، نعیم قریشی، فرحان اعجاز، چوہدری انضمام، راو غنی رانا عباس، راشد علی، منتخب صدر حاجی محمد وکیل ، سینئر نائب صدر محمد عارف انصاری ، نائب صدر شیخ سلمان، نائب صدر طاہر اکرم جٹ ، جنرل سیکرٹری حافظ محمد ناصر ، جوائنٹ سیکرٹری مقصود قریشی، سیکریٹری نشرواطلاعات نیاز احمد مغل و دیگر نے خطاب کیا