بھارت اوربنگلا دیش میں6.1 شدت کا زلزلہ
www.bbcnewshd.com نے Friday، 26 November 2021 کو شائع کیا.
نئی دہلی: بھارت اوربنگلا دیش کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق بنگلا دیش، بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقوں میں 6.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمال مشرقی بھارت میں محسوس کئے۔ زلزلے کی گہرائی12 کلومیٹراوراس کا مرکز شمال مشرقی بھارت سے 140کلومیٹردورتھا۔بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا اور چٹاگانگ سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے میانمار، بھوٹان اورچین میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 493
Visit Yesterday : 497
This Month : 1526
This Year : 65245
Total Visit : 170233
Hits Today : 4392
Total Hits : 886468
Who's Online : 7





















