گھوٹکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
گھوٹکی: تھانہ اوباڑو میں تعینات پولیس اہلکار کو دوران گشت نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔پولیس حکام کے مطابق ضلع گھوٹکی کے تھانہ اوباڑو میں تعینات پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شہید کی شناخت امانت کے نام سے ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی رحیم یار خان اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار شہید پولیس اہلکار سندھ پنجاب سرحد پر سی پیک سروس روڈ سے اپنی ڈیوٹی پوائنٹ پر جارہے تھے کہ راستے میں کماد میں چپھے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، کانسٹیبل امانت کے سر میں گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا، زخمی کانسٹیبل کوشیخ زید اسپتال رحیم یار روانہ کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی شہید ہوگیا۔




































Visit Today : 454
Visit Yesterday : 497
This Month : 1487
This Year : 65206
Total Visit : 170194
Hits Today : 4100
Total Hits : 886176
Who's Online : 4





















