ملتان :  سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا محمد فراز نون نےچیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات کو سیاسی و سماجی خدمات کے پیش نظر ایوارڈ دیا۔اس موقع پر رانا محمد فراز نون نے کہا کہ مظہر کات سرائیکی وسیب کا ایک متحرک نوجوان ہے جو دن رات وسیب کے لوگوں کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے۔رانا فراز نون نے کہا کہ ہمیں اپنے اس نوجوان پر فخر ہے کہ یہ ہر غریب مریض کے ساتھ دن ہو یا رات ہر ہسپتال میں پہنچ جاتا ہے اور ان کا جتنا ممکن ہو سکے علاج کرواتا ہے جس کے لیے ہم نے اس کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کو یہ ایوارڈ دیا ہے۔اس موقع پر مہر مظہر کات نے کہا کہ میں چیئرمین سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میری جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مجھے ایوارڈ سے نوازا ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ رانا فراز نون صاحب ہمارے بڑے بھائی ہیں ان کی سرائیکی وسیب کے لیے بیشمار خدمات ہیں ہم انشاء اللہ ان کی سرپرستی میں سرائیکی وسیب کے لیے دن رات اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر ایس ڈی پی کے راہنما خواجہ شعیب الحسن بھی موجود تھے