پرویز الہٰی طبیعت بہتر ہونے پرہسپتال سےدوبارہ اڈیالہ جیل منتقل،،پرویز الہٰی کی تمام رپورٹس نارمل ہیں: ہسپتال ذرائع
bbc news urdu نے Friday، 29 March 2024 کو شائع کیا.
راولپنڈی: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو طبیعت بہتر ہونے پرہسپتال سےدوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرویز الہٰی 2 روز سے پمز ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو طبعیت ناساز ہونے پر 27 مارچ کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اڈیالہ جیل میں گرنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی طبعیت بہتر ہونے پر ڈسچارج کیا گیا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی کچھ ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا تھا وہ آگئی ہیں۔ ہسپتال ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی تمام رپورٹس نارمل ہیں۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 478
Visit Yesterday : 634
This Month : 15876
This Year : 63712
Total Visit : 168700
Hits Today : 6577
Total Hits : 871743
Who's Online : 6




















