ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و ٫ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام نے ریاستی جبر و فسطائیت کے تمام ہتھکنڈوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انتہائی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 فروری کو ہونیوالے انتخابات میں تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور اپنے قیمتی ووٹ سے مجھے اور میرے بھائی ممبر پنجاب اسمبلی ملک عدنان ڈوگر کو کامیاب کروایا ہے حلقہ کے عوام کی اس محبت کا ہمیشہ مقروض رہوں گا اور میرے گھر کے دروازے آپ سب بھائیوں کے لئے ہر وقت کھلے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے  یونین کونسل نمبر 22 منظور آباد میں سیاسی و سماجی شخصیت خلیل احمد مکھن پہلوان کی طرف سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل میرے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ڈوگر برادران تحریک انصاف چھوڑ کر حکمران جماعت میں شامل ہو جائیں گے مگر اللّٰہ پاک کا شکر ہےکہ جس طرح عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہم بھی ثابت قدم رہے اور عوام کی امانت پاکستان تحریک انصاف کو سونپ دی بعد ازاں ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کی فرمائش پر تقریب کے میزبان خلیل احمد مکھن پہلوان نے اپنے مخصوص انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود آپ کی ثابت قدمی اور ڈٹ کر تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہونے کے عمل کو حلقہ کے عوام سلام پیش کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ آپ ماضی کی طرح حلقہ کے عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی ہرممکن کوشش کریں گے، عشائیہ کے دیگر شرکاہ میں چوہدری لیاقت علی انصاری ٫سلیم نمازی٫اسلم نمازی٫صابرعلی٫شاہد غفاری ٫ندیم انصاری ٫غلام مصطفی انصاری ٫عابد انصاری ٫عبید اللہ انصاری ٫عامر علی انصاری ٫محبوب انصاری اور آمین انصاری سمیت دیگر افراد نے شرکت کی