صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین کے سفارت خانے کا دورہ
اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا،چینی سفیر چیانگ زئے دونگ نے سفارت خانےآمد پر صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔ صدر مملکت نے بشام میں دہشتگرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہارکیا، کہا پاکستانی قوم چینی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ، دشمن یہ قبول نہیں کر سکتے کہ پاک چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، بہیمانہ فعل میں ملوث مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات لیے جائیں گے، غیر انسانی حملہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی اور مشترکہ اقدار پر حملہ ہے، یہ واقعہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا۔



































Visit Today : 478
Visit Yesterday : 634
This Month : 15876
This Year : 63712
Total Visit : 168700
Hits Today : 6574
Total Hits : 871740
Who's Online : 6




















