ملتان ڈاکووں کے نرغے میں،، ماہ رمضا ن میں پے در پے چوری، ڈکیتی، راہزنی کی وارداتیں،،،تاجر اور عوام اپنے آپ کو بالکل غیر محفوظ سمجھتے ہیں: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
ملتان: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی اور مرکزی سنیئر وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم کی قیادت میں تاجران کاوفد سی پی او ملتان کے سامنے ماہ رمضا ن میں پے در پے چوری، ڈکیتی، راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف پھٹ پڑے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ ملتان و گردونواح میں ماہ رمضا ن میں ہونیوالی پے در پے چوری، ڈکیتی، راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے تاجر برادری اور عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اس سلسلے میں پولیس انتظامیہ کو بارہا آگاہ کیاگیا مگر ملتان کے تھانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے نہ ہی تھانوں میں نفری ہے اور نہ ہی ایس ایچ او صاحبان جرائم کی سرکوبی کے لئے دلچسپی رکھتے ہیں سائلان کو نفری کی کمی کا بہانہ بناکر ٹر خادیا جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں تھانوں کے بارہا چکر لگانے پڑتے ہیں اگر متاثرہ کی ایف آئی آر در ج کر لی جائے تو وہ ایف آئی آر کھوہ کھاتے ہوجاتی ہے ملتان کے تاجر اور عوام اپنے آپ کو بالکل غیر محفوظ سمجھتے ہیں اگر تاجر برادری کے تحفظات دور نہ کئے گئے توصورتحال مزید گھمبیر ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی او دفتر میں کی گئی ملاقات میں کیا مرکزی تنظیم تاجران کے وفد میں جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ،ملتان کے صدر خالد محمود قریشی،ملتان کے نائب صدر وپرانی سبزی منڈی چوک شہیداں کے صدررانامحمداویس علی، جنوبی پنجاب کے چیئرمین جاوید اختر خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب و نیوملتان گلشن مارکیٹ کے صدر راؤ لیاقت علی، ملتا ن غلہ منڈی کے صدر مدثر راجہ،شریف پلازہ کچہری روڈ کے صدر خواجہ محمد انیس،شاہ رکن عالم ٹی چوک کے صدر چوہدر ی محمد شہباز، دولت گیٹ کے صدر میاں تنویر لنگاہ،پرانی سبزی منڈی چوک شہیداں کے جنر ل سیکرٹری محمد عثمان کھوکھرودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر سی پی او ملتان صداقت علی ڈوگر نے تاجر رہنماؤں کے وفد کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری اور شہری دل سے خوف نکال دیں تجارتی و کاروباری طبقہ سمیت تمام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر لئے گئے ہیں مارکیٹس اور بازاروں میں پولیس گشت بھی مزید بڑھا دیا گیا ہے پولیس افسران تاجر برادری کے ساتھ تعاون کریں اور شہریوں کے ساتھ محبت سے پیش آ ئیں روزانہ کی بنیاد پر پولیس کارکردگی کا جائزہ لیں گے مرکزی بازاروں اور تجارتی مراکز کی سکیورٹی موثر بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں مصروف بازاروں اور حساس مقامات پر ناکہ بندی اور چوکیاں قائم کرکے اضافی نفری تعینات کی جارہی ہے تاکہ سٹریٹ کرائم اور سنگین وارداتوں کو روکا جاسکے اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ڈکیتی،قتل،اغوا،چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے کاروبار زندگی متاثر ہو چکے ہیں بجلی گیس، اشیائے خورد و نوش وصرف اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے بالخصوص چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے تاہم امید کرتے ہیں کہ ملتان پولیس انتظامیہ سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے اور تجارتی و کاروباری مراکز، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی سی پی او ملتان صداقت علی ڈوگر مزید گفتگو کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کو حقیقی معنوں میں حل کیاجائے گا اورکہاکہ تاجر برادری کو حصول روزگار کیلئے پرامن ماحول کی فراہمی پولیس کی ترجیح ہے حکومت کو اربوں روپے کا ریونیو دینے والے اس طبقے کی حفاظت کیلئے ریاست مکمل وسائل استعمال کررہی ہے امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے میں تاجر برادری پولیس کے ساتھ مشترکہ انفارمیشن سسٹم اور حفاظتی انتظامات وضح کرے تاکہ بازاروں میں ہونے والے جرائم کا خاتمہ کیا جاسکے پولیس محدود وسائل کے باوجود شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے




































Visit Today : 19
Visit Yesterday : 0
This Month : 19
This Year : 63738
Total Visit : 168726
Hits Today : 75
Total Hits : 871889
Who's Online : 3




















