ملتان (صفدربخاری سے) پھول قدرت کا انمول تحفہ ہیں ماحول کو صحت مند اور پاکیزہ بنانا کینٹونمنٹ بورڈ ملتان کی اولین ترجیح ہے جشن بہاراں اور یوم پاکستان کے حوالہ سے کینٹ گارڈن میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے کاوش کی ہے مختلف رنگوں کے پھولوں سے سجے گلدستوں کے دلکش مناظر کو شرکا نے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا۔نمائش میں پھولوں کے ساتھ بچے بھی مہکتے اورچہکتے رہے۔پھول زندگی میں خوشیوں کا رنگ بکھیر دیتے ہیں اور ان کی خوشبو الگ ہی سکون دیتی ہے۔شرکاء نے پھولوں کی نمائش میں بھرپوردلچسپی لی اوراسے موسم بہارکا سالانہ ایونٹ بنانے کی خواہش کا اظہارکیا۔شرکاء کا کہناتھا کہ نمائش میں پھولوں کی کئی اقسام ایک ساتھ دیکھنے کو ملی ہیں،پہلے ان سے لگاو? تو تھا مگر ان کے بارے میں معلومات نہیں تھی۔ان خیالات کا اظہار کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر فراست علی شاہ نے ممبرکینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا کی قیادت میں شہریوں کے وفدکیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے انہوں نے مذید کہا محدود وسائل کے باوجود شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا نصب العین ہے اس دوران ممبر کینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا نے کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسرفراست علی شاہ کوگلدستہ پیش کرتے ہوئے کامیاب پھولوں کی نمائش کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کینٹونمنٹ کے رہائشی شہری کینٹونمنٹ بورڈ کے مثبت اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں پریزیڈنٹ کینٹونمنٹ بورڈ اور ایگزیکٹیو آفیسر کینٹونمنٹ بورڈ کی قیادت میں سیکرٹری وسیم عامر، گارڈن برانچ سمیت ٹیم کی شبانہ روز کاوشوں اورعوام دوست پالیسیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔