ملتان: سب سے پہلے پاکستان فورم کے مرکزی چیئرمین حمزہ شاہد خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے زبانی دعوے نہیں بلکہ عملی طور پر اقدامات کیے جائیں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی معاشی بدحالی کے خاتمے کے لیے انقلابی سطح پر عوام دوست پالیسیاں بنائی جائیں تاکہ عام غریب شہری خوشحال ہو سکے ورنہ جو صورتحال گزشتہ کئی سالوں سے معاشی بدحالی سے ملک کی 26 کروڑ سے زائد غریب عوام پریشان ہیں وہاں سفید پوش طبقہ بھی پس کر رہ گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سب سے پہلے پاکستان فورم کے دفتر بوسن روڈ پر عوامی و سماجی کارکنوں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا حمزہ شاہد خان نے مزید کہا کہ قیام امن کے لیے پاک فوج پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اقدامات لائق تحسین ہیں اور سماج دشمن عناصر کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عید الفطر سے قبل غریب عوام کو معاشی بدحالی اور مہنگائی،بے روزگاری سے نجات کے لیے انقلابی خوشخبری کا اعلان کرے اس موقع پر انہوں نے صوبائی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ملتان شہر کے پبلک چوراہوں پر ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے شہداء اور وطن عزیز پاکستان کے قیام کے لیے جدوجہد کرنے والے اکابرین کی یادگاریں تعمیر کی جائیں ۔