علی پور ( سمیع خان سے ) جے یوآئی پنجاب کی طرف سے جمعیت اساتذہ پنجاب کی تشکیل کردی گئی ، نوٹیفیکیشن جاری تفصیل کے مطابق جمیعت علماء اسلام پنجاب کی طرف سے جمیت اساتزہ کی باڈی تشکیل دے دی گئی ڈاکٹر عبدالخالق وٹو صوبائی صدر جبکہ مولانا کلیم احمد لدھیانوی صوبائی ناظم اعلی مقرر کر دئیے گئے ، نائب صدور اور مجلس عاملہ کا نوٹیفیکیشن بھی کردیا گیا ، صوبائی ناظم اعلیٰ پنجاب مولانا کلیم احمد لدھیانوی نے جے یوآئی کے حالیہ فیصلہ کو بروقت اور بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ باڈی کی تشکیل سے صوبہ بھر میں جمعیت اساتذہ پنجاب کی تشکیل سازی جلد مکمل کر لی جائے گی