ملتان : موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ کیلئے شجر کاری نا گزیر ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیمونٹی ڈویلپمنٹ ملتان سٹی محمد اقبال سہو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیمونٹی ڈویلپمنٹ ملتان صدر محمد شفیق نے عہد آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگانے پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن 2024 کے مطابق رواں سال شجر کاری کا ہفتہ بھر پور انداز سے منایا جائے گا اور سماجی تنظیموں کے اشتراک سے شہر کے طول و عرض میں بھر پور شجر کاری مہم کا آغاز کیاجائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے عہد آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اقصٰی ہاشمی , صدر عہد آرگنائزیشن عمر ارشد کےعزم کو سراہا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عہد آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اقصٰی ہاشمی نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے پاکستان ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہے اور اس کی بڑی وجہ درختوں کی کمی ہے ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لیے شجر کاری کرنا ہوگی اس موقع پر انہوں نے عمر ارشد, فنانس سیکرٹری عہد آرگنائزیشن قراۃ العین کے ہمراہ پودے لگائے اور ملک کو آلودگی سے پاک کرنے کے عزم کو دہرایا.