23 مارچ یوم پاکستان،،،سرائیکستان نوجوان تحریک کی جانب سے ملتان میں پاک فوج زندہ باد ریلیاں
ملتان : 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر سرائیکستان نوجوان تحریک نے چوک کمہارانوالہ خانیوال روڑ اور نو نمبر چونگی پر پاک فوج زندہ باد ریلیاں نکالیں اور فلک شگاف نعرے بازی کی ۔چوک کمہارانوالہ پر ڈاؤ ٹرمینل تک پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات ،مرکزی راہنما صابر خان بلوچ ،ملک مرتضیٰ کھوکھر،منور خان پنہہ نے کی۔ریلی کے شرکاء نے ڈاؤ ٹرمینل تک ریلی نکالتے ہوئے پاک فوج زندہ ،پاکستان زندہ باد کی نعرے بازی کی۔ریلی کے شرکاء نے پینا فلیکس اٹھا رکھا تھا جس پر پاک فوج کے حق میں اور پاک فوج کے دشمنوں کے خلاف نعرے درج تھے ۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مہر مظہر عباس کات ،ملک مرتضیٰ کھوکھر اور صابر خان بلوچ نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر ساری قوم میں جوش و خروش پایا جاتا ہے اور قوم ملکی سلامتی اور ترقی کا عہد کرتی ہے ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ قرارداد پاکستان کی منظوری ملک پاکستان کے قیام کے لیے سنگ میل ثابت ہوئی آج قوم بانی پاکستان اور دیگر راہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ سرائیکستان نوجوان تحریک پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ریلی میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔دوسری ریلی نو نمبر چونگی پر میٹرو اسٹیشن سے چوک تک نکالی گئی۔ریلی کی قیادت کالے خان بھٹہ,صفدر خان کھیڑا،عامر بلوچ نے کی ۔ریلی کے شرکاء نے قائد اعظم زندہ باد،پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کی پرجوش نعرے بازی کی ۔ریلی میں محمد حیات،وزیر خان،یونس بھٹی،اشرف راجپوت سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔




































Visit Today : 19
Visit Yesterday : 0
This Month : 19
This Year : 63738
Total Visit : 168726
Hits Today : 63
Total Hits : 871878
Who's Online : 3




















