تحصیل علی پور میں قبضہ گروپ سرگرم،،،علی پور کے باسی بے آسرا ہو گئے
ملتان / علی پور: منظور حسین ولد حبیبِ ڈوگر، محمد کاشف ولد جعفرڈوگر، سلیم ولد جعفرڈوگر کا اپنے ساتھیوں سمیت عمران ولد نزیر ڈدگر ، عرفان ولد نزیر ڈوگر ، مسمات فاطمہ زوجہ نذیر ڈوگر اور نذیر ڈوگر پر لاٹھیوں اور لوہے کے سریوں سے حملہ۔۔۔ محمدعرفان ڈوگر نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر پر قبضہ گروپ نے حملہ کیا جن میں منظور حسین ولد حبیبِ ڈوگر، محمد کاشف ولد جعفرڈوگر، سلیم ولد جعفرڈوگراور دیگر شامل ہیں ۔ 15 پر چار دفعہ کال کرنے کے باوجود پولیس 2 گھنٹے بعد آئی اور ملزمان کو تھانہ خیر پور سادات تحصیل علی پور میں چار گھنٹے بیٹھانے کے بعد رشوت لیکر چھوڑ دیا۔۔۔ حکام اعلیٰ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے اور راشی ایس ایچ او خیر پور سادات تحصیل علی پور کے خلاف رشوت لیکر ملزمان کو چھوڑنے پر کارروائی کی جائے۔۔۔




































Visit Today : 20
Visit Yesterday : 0
This Month : 20
This Year : 63739
Total Visit : 168727
Hits Today : 84
Total Hits : 871898
Who's Online : 3




















