ملتان:  باٹنی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین خانیوال میں جنگلات کے عالمی دن کے حوالے سے 4روزہ سیمینار کا انعقاد کرایا گیا۔ پرنسپل مسز شازیہ قادری صاحبہ مہمان خصوصی تھیں اور فوکل پرسن پروفیسر صائمہ لیاقت تھیں ،4روزہ تقریبا ت میں 18مارچ پہلے روز سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا ،دوسرے روز19 مارچ مباحثے اور مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کیے گئے ،20 مارچ طالبات کے انٹرویوز کیے گئے اور 21 مارچ شجر کاری مہم کا آغاز ہوا ۔پرنسپل پروفیسر مسز شازیہ قادری ،وائس پرنسپل ڈاکٹر حامدہ فاطمہ نے پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا ۔پروفیسر شازیہ قادری اور ڈاکٹر حامدہ فاطمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہ ۔ہمارا پیارا پاکستان آ ج جن ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، ان میں جنگلات کی کٹائی آیک اہم مسئلہ ہے ،ہم پاکستانی اپنے حصّے کا ایک درخت لگا کر اس مسئلے کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔