پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 21 March 2024 کو شائع کیا.
راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ جیل میں پرویز الہٰی کے ایکسرے لیے گئے جن میں پسلیوں میں فریکچر سامنے آیا۔رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کے ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے۔ ان کے سر پر بائیں طرف نیل اور چوٹ کا نشان موجود ہے۔ ان کی بائیں آنکھ کے قریب اور بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی جبکہ چھاتی کا دائیاں حصہ سوجا ہوا ہے۔ پرویز الہٰی کا بائیاں گھٹنا بھی زخمی ہوا ہے۔پرویز الہٰی کا چیک ایپ پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹرز نے کیا جن میں جنرل سرجن، ماہر کارڈیولوجسٹ اور آرتھوپیڈک شامل تھے۔ ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ میں پرویز الہٰی کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 19
Visit Yesterday : 0
This Month : 19
This Year : 63738
Total Visit : 168726
Hits Today : 71
Total Hits : 871885
Who's Online : 3




















