راولپنڈی/ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک کی قیادت میں ملتان آمد،،،صدر ملتان یونین آف جرنلسٹس رؤف مان ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر نے قائدین کا استقبال کیا
ملتان (صفدربخاری سے) راولپنڈی/ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ( آر آئی جو جے ) کے وفد کی صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک کی قیادت میں ملتان آمد ، ملتان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب باڈی کو مبارک باد دی ، صدر ملتان یونین آف جرنلسٹس ( ایم یو جے ) رؤف مان ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر ، فنانس سیکرٹری رانا عرفان السلام اور سہیل چودھری نے وفد کا استقبال کیا اور وفد کے ارکان کو سحری
کرائی بعدازاں انہیں قلعہ کہنہ قاسم باغ کا وزٹ کرایا گیا اس موقع وفد نے دربار حضرت شاہ رکن عالم پر حاضری دی اور مزار پر چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر آر آئی یو جے اور ایم یو جے کے قائدین نے صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات پر سیر حاصل گفتگو کی اور صحافیوں کی جبری برطرفی ، تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی سمیت دیگر ایشوز پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک نے
الیکشن 2024 میں ایم یو جے کی نومنتخب باڈی کو مبارک باد دی اور صدر رؤف مان، سیکرٹری جنرل جاوید اقبال عنبر کو اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر صدر آر آئی یو نے ایم یو جے قائدین کا شاندار میزبانی کا شکریہ ادا کیا ۔




































Visit Today : 20
Visit Yesterday : 0
This Month : 20
This Year : 63739
Total Visit : 168727
Hits Today : 93
Total Hits : 871907
Who's Online : 3




















