ملتان : چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے ایم ایس کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد اقبال سے ملاقات کی اور ہسپتال کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔ مہر مظہر کات نے ایم ایس کو موٹر سائیکل اسٹینڈ پر اضافی چارجز جو بیس روپے کی بجائے چالیس روپے وصول کیے جارہے تھے شکایت کی۔ایم ایس کارڈیالوجی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تین دن کے لیے اسٹینڈ بند کر دیا اور اپنے گارڈ تعینات کر کے فری پارکنگ کر دی اور ٹھیکہ دار کو پچاس ہزار جرمانہ کر دیا۔سرائیکی راہنما نے ایم ایس کو کارڈیالوجی میں لوگوں کو ادویات لینے اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ایم ایس کارڈیالوجی ڈاکٹر رانا محمد اقبال نے مہر مظہر کات کو بتایا کہ ہسپتال میں رش بہت زیادہ ہے مگر ہم پوری زمہ داری سے مریضوں کو سہولیات دے رہے ہیں ۔مہر مظہر عباس کات نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر ایم ایس ڈاکٹر رانا محمد اقبال کا شکریہ ادا کیا ۔سرائیکی راہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ فوری طور پر سرائیکی وسیب کے بڑے ہسپتال نشتر اور کارڈیالوجی میں عملے کی کمی کو فوری پورا کریں اور ادویات اور دیگر آلات کے لیے بجٹ دیں۔