سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا
bbc news urdu نے Thursday، 14 March 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس میں زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کے حوالے سے درخواست دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ زین قریشی شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلیے پارٹی ہدایت پر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 51
Visit Yesterday : 0
This Month : 51
This Year : 63770
Total Visit : 168758
Hits Today : 249
Total Hits : 872063
Who's Online : 4




















