دبئی سمیت متحدہ عرب امارات میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 10 March 2024 کو شائع کیا.
دبئی: دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح دبئی ،ابو ظبی، فجیریا اور دیگر ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔العین، عجمان اور فجیرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل کھل کر برسے۔ طوفانی بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ محکمہ موسمیات نے شارجہ ، دبئی ، عجمان ، راس الخیمہ ، العین اور فجیرہ میں شدید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 51
Visit Yesterday : 0
This Month : 51
This Year : 63770
Total Visit : 168758
Hits Today : 258
Total Hits : 872072
Who's Online : 4




















