ملتان (صفدربخاری سے) صدر آصف علی زرداری نے بھاری اکثریت سے منتخب ہو کر اگلی باری پھر زرداری کے نعرے کو عملی جامہ پہنایا اور ملکی تاریخ میں دوبارہ سویلین صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ صدر آصف علی زرداری اپنے بھیجے گئے شہید بھٹو صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بحکم ربی خود دستخط کرکے ایک ”اعزازی تاریخ” رقم کریں گے، جس سے انہوں نے اپنی ”سیاسی و مولائی” دوراندیشی کا ثبوت دیا اور ایک بار پھر بھاری اکثریت سے ملکی سپریم کمانڈر منتخب ہوکر صدر آصف علی زرداری نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں وفاق کی علامت بن چکے ہیں اور وہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی مفاہمت گیری کے تحت ایک ساتھ لے کر چلنے کے فن کے بادشاہ ہیں ان خیالات کا اظہار ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی ملتان رئیس الدین قریشی اور زونل سیکرٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی ملتان ملک عمران جاوید سمرا نے صدر آصف علی زرداری کی بطور 14 ویں ملکی صدر بھاری اکثریت سے کامیابی کی خوشی میں دربار بابا شیدی لعل پر چادر پوشی کرنے کے بعد اظہار تشکر کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اقبال ٹھیکیدار، پہلوان اختر قریشی، شکیل علی بٹ، زین قریشی، سادو قریشی، پیر عاطف سجاد، احمر اشرف علی، سید لعل شاہ، حکیم قریشی، محمد یوسف، شہزاد حسین، وقاص علی، محمد جاوید و دیگر کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی اور خادم دربار خلیفہ سجاد حسین سعیدی نے اظہار تشکر کی دعا کروائی جبکہ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رئیس قریشی اور عمران سمرا نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے دوبارہ صدر منتخب ہونے سے جمہوری استحکام آئے گا اور پارلیمنٹ مزید مظبوط ہوگی جبکہ صدر آصف علی زرداری کی بھاری اکثریت سے کامیابی ملکی ترقی و خوشحالی اور جمہوریت کیلئے نہائت نیک شگون اور ملک و قوم اور پارلیمنٹ کیلئے نہائت خوش آئیند ثابت ہوگی جبکہ صدر آصف علی زرداری نے ھمیشہ اپنے زیرک سیاستدان ہونے کا ثبوت دیا اور تمام تر مشکلات اور گھمبیر مسائل کے باوجود ملک و قوم کو آگے لے کر چلے اور آئیندہ بھی وہ اپنی سیاسی بصیرت سے قوم و ملک کو موجودہ درپیش تمام مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے اپنی تمام تر خداداد قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنا بھرپور اور مثالی کردار ادا کریں گے اور موجودہ جمہوری حکومت کو اپنی مشاورت کیساتھ آگے لے کر چلیں گے، اس موقع پر کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر دھمالیں ڈالیں اور چادر پوشی کے بعد لنگر کی تقسیم کی گئی۔