صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی محمود اچکزئی کی درخواست مسترد
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 9 March 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی محمود اچکزئی کی درخواست مسترد کردی۔صدارتی الیکشن کے التوا کی استدعا پر الیکشن کمیشن کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران الیکٹورل کالج پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔ صدارتی انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج مکمل طور پر فعال ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو منتخب کیا۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے حمایت یافتہ امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدارتی الیکشن کے التو کی درخواست دائر کی تھی۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 398
Visit Yesterday : 634
This Month : 15796
This Year : 63632
Total Visit : 168620
Hits Today : 6023
Total Hits : 871189
Who's Online : 4




















