سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کرنے کے بعد مذکورہ مخصوص نشستیں دیگر پارلیمانی جماعتوں کو الاٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے لیے مختص خالی 3 نشستیں بھی مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام میں تقسیم کردی گئی ہیں۔ خیبرپختونخوا سے اقلیتوں کی 3 نشستیں مختلف پارلیمانی جماعتوں کا الاٹ کی گئی ہیں، جن میں سے مسلم لیگ (ن)، پی پی پی اور جمیعت علما اسلام کو ایک ایک نشست ملی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جہاں پیپلز پارٹی کی سمیتا افضل سید اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی فوزیہ حمید کو خواتین کی مخصوص نشست الاٹ کردی گئی ہیں۔ سندھ اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشست پیپلز پارٹی کے سدھومل سریندر والاسائی کو الاٹ کردی گئی جبکہ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ دیگر مخصو ص نشستوں کی الاٹمنٹ بھی جلد کردی جائے گی۔





































Visit Today : 312
Visit Yesterday : 634
This Month : 15710
This Year : 63546
Total Visit : 168534
Hits Today : 5727
Total Hits : 870893
Who's Online : 7




















