ملتان (صفدربخاری سے) پریس کلب الیکشن ملتان 2025/2024 مکمل، تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ کاغزات نامزدگی کی وصولی کی وایسی اور اپیلوں کی سماعت کے بعد صورتحال ہوگئی صدر کی نشت پر شکیل انجم نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے جب کے ان کے مدمقابل کسی بھی امیدوار نے کاغزات نامزدگی جمع نہیں کروائے جس کی بنیاد پر شکیل انجم بلا مقابلہ صدر ملتان پریس کلب منتخب ہوگئے۔ نائب صدور کی دو نشستوں پر 4 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے جن میں سے ایک امیدوار نے کاغزات نامزدگی واپس لے لئے جبکہ ایک امیدوار کے تجویز کنندہ نے امیدوار کی تصدیق سے انکاری ظاہر کی جس بنیاد پر امیدوار کے کاغزات نامزدگی مسترد کئے گئے اس طرح نائب صدور کی دو نشستوں خالد چوہدری اور نعمان خان بابر منتخب جنرل سیکرٹری کی نشست پر دو امیدوارں نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے جس پر ایک امیدوار نے کاغزات نامزدگی واپس لے لئے اس طرح جنرل سیکرٹری کی نشست پر نثار اعوان منتخب ہوگئے جوائنٹ سیکریٹری کی دو نشستوں پر تین امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس پر جوائنٹ سیکریٹری کی دو نشستوں پر شریف جوئیہ اور حافظ سرفراز علی انصاری منتخب فنانس سیکرٹری کی نشست پر فرحان انجم ملغانی کے مد مقابل کسی امیدوار نے کاغزات نامزدگی جمع نہیں کروائے جس پر فرحان انجم ملغانی بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب جبکہ مجلس عاملہ کی 14 نشستوں کے لیے 26 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے جن میں سے 11 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے مجلس عاملہ کے ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی ان کے تجویز کنندہ کی پریس کلب کی سالانہ فیس جمع نا کروانے پر مسترد کئے گئے مجلس عاملہ کی 14 نشستوں پر 1 عدنان خان ۔ 2 اعجاز ترین ۔3 مہتاب حیدر ۔ 4 شعیب افتخار جوئیہ ۔5 جنید احمد ملک ۔6 ایاز علی شیخ 7 ۔ندیم حیدر ۔8 طارق اسماعیل ۔9 رفیق قریشی ۔10 مظہر جاوید 11۔ممتاز خان نیازی ۔12فرقان بھٹی ۔ 13سلمان قریشی ۔ 14عدیل احمد کچھی ہیں