الیکشن وزارتِ عظمیٰ ،،،وزارتِ عظمیٰ کے امیدوارعمر ایوب نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض قومی اسمبلی اسپیکر کو جمع کرادیا
اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض قومی اسمبلی اسپیکر کو جمع کرادیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عمر ایوب نے اتحادی جماعتوں کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کے خلاف جمع کرائے گئے اعتراض میں کہا کہ فارم 47 میں ہیرا پھیری کر کے شہباز شریف کو حلقہ تحفے میں دیا گیا۔ عمر ایوب نے اعتراض عائد کیا کہ شہباز شریف فارم 45 کے مطابق اپنے حلقے سے ہار چکے تھے، اس کے باوجود انہوں نے جعلی ایم این اے کی حیثٰت سے حلف اٹھایا لہذا وہ وزیراعظم کے عہدے کیلیے اہل نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کیلیے قومی اسمبلی میں ووٹنگ 3 مارچ کو ہوگی۔ اتحادی جماعتوں کی جانب سے شہباز شریف کو امیدوار نامزد کیاگیا ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب ہوں گے۔



































Visit Today : 71
Visit Yesterday : 0
This Month : 71
This Year : 63790
Total Visit : 168778
Hits Today : 374
Total Hits : 872188
Who's Online : 4




















