ملتان :  یکم مارچ عالمی یومِ شہری دفاع کے حوالہ سے سول ڈیفینس ہیڈکوارٹرمیں تنظیم شہری دفاع کےرضاکاروں اور سول سوسائٹی کے عہدیدارن کے ہمراہ منعقدہ آگاہی واک کےدوران خطاب کرتےہوئے اسسٹ ڈائریکٹر شہری دفاع راناطارق وحید اور سول ڈیفینس آفیسرفاطمہ خان نے خطاب کرتےہوئےکہا جدید ٹیکنالوجی کے دور حاضرمیں شہری دفاع کی تربیت اور معاشرے کی شعوری آگاہی اہمیت کی حامل ہے وطن عزیز کو ہرلحاظ سے مستحکم بنانے کیلئے ضروری ہے شہری دفاع کی اہمیت اور تربیت بارے سوشل میڈیا پر مثبت رویو ں کے فروغ بارے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریں تنظیم شہری دفاع کےرضاکاروں کی جدید طرز پر تربیت اور شہریوں کو سول ڈیفینس آرگنائزیشن کا حصہ بنانے کے لیے شعوری آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہاہے واک ریلی کےدوران چیف انسٹرکٹرزفہیم امداد، عبدالقدیر، بم ڈسپوزل سکواڈ کےکمانڈرشیخ محمد امین، عمران مظہر، گروپ وارڈنزعضنفر ملک، خواجہ دلشاد احمد، معروف شاعر کیف صحرائی، سماجی راہنماءسجاد احمدبھٹی، محمدجمیل، ڈاکٹر اطہر، ملک محمدابوبکر، اےبی بھٹہ، حبیب خان، کلب عابد خان، حاجی رحیم بخش، میڈم اقراء، مس سونیا، سمیرامشتاق، قمبرعباس، اجمل رونگھا نے بھی خطاب کیا واک ریلی سول ڈیفینس ہیڈکوارٹرسے آغاز اور ریلوے روڈپراختتام کیاگیا.