ملتان: فرسٹ اسٹیپ آرگنائزیشن ملتان اور سی آئی پی کےاشتراک سے ضلعی کنونشن برائے خواتین کی سیاسی سماجی اور انتخابی عمل میں شمولیت کا انعقاد ہوا جس میں ضلع بھر سے خواتین نے شرکت کی ۔فرزانہ ارم ایڈووکیٹ کوآرڈینیٹر نے فرسٹ اسٹیپ آرگنائزیشن اور سی آئی پی کا تفصیلی تعارف کروایا ضلعی الیکشن کمشنر محمد اقبال تنولی نے کنونشن سے خطاب میں کہا کہ ہمارا ادارہ خواتین کو ووٹنگ سسٹم میں شامل کرنے کے لیئے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے تاکہ ہماری یہ کمیونٹی انتخابی عمل میں شامل ہو سکے۔محمد توقیر الیکشن کمیشن آ فیسر نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ہم خواتین کی خدمت اور آواز بلند کرنے کے علاوہ انتخابی عمل میں شمولیت کے لئے کوشاں ہیں اور فرسٹ اسٹیپ آرگنائزیشن کو اگر کسی علاقہ ایم آ ر وی MRV کی ضرورت ھو تو الیکشن کمیشن یہ مہیا کرے گا۔ اس موقع افراد خواتین کی طرف سے سوشل ویلفیئر کے حوالے سے گزارشات پیش کی گئیں اور موقع پہ موجود محمد اقبال سہو سوشل ویلفیئر آ فیسر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور اپنے ادارے کی طرف سے سہولیات بارے آگاہ کیا۔ اور خواتین کے لیے ایک سلائی سنٹر قائم کرنے کا وعدہ کیا الخدمت فاؤنڈیشن کے محمد اصغر کا کہنا تھا کہ افراد باہم معذوری کے لیئے وہیل چیئرز ،یتیم بچوں کی تعلیمی امداد کے حوالے سے ہمارا ادارہ ہر وقت موجود ہے ۔ سی آئی پی اور ایف ایس او کی کاوش کو ضلعی انتظامیہ اور کمیونٹی کی طرف سے سراہا گیا۔کنونشن میں سی آ ئی پی کے ممبر آرگنائزیشن ،ایڈووکیٹس،سوشل میڈیا پرنٹ میڈیا اور دیگر سیاسی و سماجی افراد نے شرکت کی۔ کنونشن کا مقصد خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور ان کی سیاسی سماجی اور انتخابی عمل میں شرکت نہ ہونے کی وجوہات بارے گفتگو کرنا تھی۔