پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو ارسال کیا گیا مراسلہ ،،، مندرجات سامنے آگئے
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو ارسال کیے گئے مراسلے کے مندرجات منظر عام پر آگئے۔ مراسلے میں آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کو مخاطب کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی کسی بھی سہولت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی۔ اس میں مزید کہا گیا کہ سہولت کے ساتھ اصلاحات ضروری ہیں جو قرضوں کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرے، آئی ایم ایف صرف عوا م کا اعتماد رکھنے والی منتخب حکومت سے ہی مذاکرات کرسکتا ہے۔ پی ٹی آئی نے مراسلے میں آئی ایم ایف سے 1997 میں بنائی گئی اپنی پالیسی گائیڈنس نوٹ کو مدنظر رکھنے پر زور دیا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج آئی ایم ایف کو مراسلہ لکھا ہے۔ عمرایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ ہم نہیں چاہتے آئی ایم ایف کے پروگرام میں رکاوٹ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ مراسلے کے ذریعے آئی ایم ایف کو ہم نے ان کا وعدہ یاد کروایا ہے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام کے لیے رکاوٹ نہ بنی اور نہ بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جب بات ہوئی تھی اس میں ایک شرط تھی کہ شفاف الیکشن ہوں گے۔ عمرایوب نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں بلکہ ’’دھاندلا‘‘ ہوا ہے، فافن جنرل الیکشن کا آڈٹ کرے اور حقائق سامنے لائے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ خرچیاں نگراں اور پی ڈی ایم حکومت کرے اور اس کا خمیازہ عوام بھگتے؟ ’’پی ڈی ایم ٹو‘‘ کسی قسم کا ریفارم پراسیس نہیں کرسکتے، یہ لوگ پیسوں کا صحیح استعمال نہیں جانتے۔ عمرایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے جو قرضہ لیا جائے وہ ریفارمز میں استعمال ہوں نہ کہ شاہ خرچیوں میں۔



































Visit Today : 71
Visit Yesterday : 0
This Month : 71
This Year : 63790
Total Visit : 168778
Hits Today : 405
Total Hits : 872219
Who's Online : 5




















