پشاور: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  ہم کسی حکومت میں شامل نہیں ہوناچا ہتے،  ہم نے نظام سے باہررہنے کا فیصلہ کیا ہے،  ملک چلنے والا نہیں نظام بیٹھ جائے گا۔پشاور میں مفتی محمود مرکز میں صوبائی مجلس شوری، امرا، نظماء، اراکین اسمبلی، امیدواران، تحصیل ناظمین بشمول قبائلی اضلاع کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  ملکی نظام میں مداخلت امیدواروں تک پہنچ چکی  ہے،  ملک چلنے والانہیں نظام بیٹھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو نظام کے اندر ہیں وہ روئیں گے، ہم کسی حکومت میں شامل نہیں ہوناچا ہتے،  ہم نے نظام سے باہررہنے کا فیصلہ کیا ہے۔سربراہ  جے یو آئی نے کہا کہ   2018میں بھی ہم نے احتجاج بھی کیا اور اسمبلیوں میں بھی تھے، ہم اسی پالیسی پرکھڑے ہیں دیگر نے پالیسی بدل لی ہے، انہوں نے کہا کہ میں 1965ء سے الیکشن دیکھ رہاہوں اورمہم ہی میں نتائج دکھائی دے جاتے ہیں، ملک چلنے والا نہیں ہے نظام بیٹھے جائے گا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  ہماری پارلیمانی سیاست کرنے یانہ کرنے کافیصلہ مرکزی جنرل کونسل کرے گی،  پارلیمانی نظام سے لاتعلقی تک ہم نظام کاحصہ رہیں  گے، انہوں نے  کہا کہ ہم صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں بنیں گے