کیپٹن کی جارحانہ بولنگ سے اپوزیشن کلین بولڈ ہو گئی ظہیر عباس چوہدری
برمنگھم: پاکستان تحریک انصاف برمنگھم کے جنرل سیکریٹری ظہیر عباس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاہے کیپٹن کی جارحانہ بولنگ سے اپوزیشن کلین بولڈ ہو گئی اپوزیشن کی تمام رکاوٹوں اور منفی ہھتکنڈوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی سے مشترکہ ایوان سے تمام بل منظور کروانا بہت بڑی کامیابی ہے جس پر ہم وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز برمنگھم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ کیا تھا اسے پورا کرکے دیار غیر میں بسنے والے لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں چوہدری ظہیرعباس نے کہا کہ اس موقع پر حکومتی اتحادیوں نے بھی وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام بلوں کی حمایت کرکے یکجہتی کا مظاہرہ کرکے اپوزیشن کے خواب چکنا چور کردئیے ہیں







































Visit Today : 351
Visit Yesterday : 536
This Month : 887
This Year : 64606
Total Visit : 169594
Hits Today : 3369
Total Hits : 879081
Who's Online : 2




















