پشاور: پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوااسمبلی کیلئے امیدوار کا اعلان کردیا۔  ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا اختیار ولی  نے کہاکہ وزیراعلیٰ کیلئے ڈاکٹر عباداللہ ن لیگ کے امیدوارہوں گے،اپویزشن لیڈز کیلئے بھی ڈاکٹر عباد اللہ کو نامزد کیا گیا ہے،اے این پی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف سے رابطہ کرلیا ہے،اے این پی، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی  ف نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پی ملک حبیب نور نے کہاکہ ن لیگ سے مشاورت مکمل کرلی ہے،ڈاکٹر عباس اپوزیشن لیڈر کیلئے بہترین امیدوار ہیں، انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دیا۔ ڈاکٹر عباد اللہ پی کے 30شانگلہ سے ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں،ڈاکٹر عباد اللہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی امیر مقام کے بھائی ہیں۔