علی پور(نمائندہ خصوصی ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور میں انسداد پولیو مہم کی آگاہی کے بارے میں واک ، 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح بھی کیا گیا تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور میں انسداد پولیو کے بارے میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ، واک میں اسسٹنٹ کمشنر علی پور ڈاکٹر مکرم سلطان ، ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مزمل اسلم دھریجہ اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر غلام پنجتن سمیت ہیلتھ ورکر کی شرکت ، واک کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے بچوں کو قطرے پلا کر 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح بھی کیا ، انسداد پولیو مہم کل بروز سوموار سے شروع ہورہی ہے ، اس موقع پر ڈاکٹر غلام پنجتن کا کہنا تھا کہ والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ ان کے بچے عمر بھر کی معزوری سے بچ سکیں ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے علی پور نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا وزٹ بھی کیا اور مریضوں سے درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا