ہائیکورٹ کاتمام میڈیا ورکرز کو روڈا میں پلاٹ دینے کیلئے درخواست پر سیکرٹری اطلاعات کو دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم
bbc news urdu نے Friday، 23 February 2024 کو شائع کیا.
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے صحافیوں کے ساتھ تمام میڈیا ورکرز کو روڈا میں پلاٹ دینے کے لیے دائر درخواست پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب کو دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے صدر نصیب علی تبسم نے دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہر سکیم میں میڈیا ورکرز کو شامل کیا گیا ہے ،وفاق سے ہیلتھ انشورنس اور ہائوسنگ سکیم میں بھی میڈیا ورکرز کا شامل کیا گیا،پنجاب میں تمام مراعات کا اعلان صرف صحافیوں کے لیے کیا گیا،پنجاب کی تمام سکیموں میں میڈیا ورکرز کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ استدعا ہے عدالت روڈا میں پلاٹ کی سکیم اورپنجاب حکومت کی جانب سے دیگر سکیموں میں بھی میڈیا ورکرز کو شامل کرنے کا حکم دے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 71
Visit Yesterday : 0
This Month : 71
This Year : 63790
Total Visit : 168778
Hits Today : 391
Total Hits : 872205
Who's Online : 5




















