امریکی کانگریس پر حملے میں ملوث ٹرمپ کےحمایتی کو3سال سے زائد قیدکی سزا
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 18 November 2021 کو شائع کیا.
واشنگٹن: امریکی کانگریس پرحملے میں ملوث شخص کوساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فیڈرل جج نے جیکب چانسلی کوکانگریس پرحملہ کرنے اورتوڑپھوڑکے جرم میں ساڑھے تین سال قیدکی سزا سنائی۔سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ کے انتہاپسند حامیوں نے چھ جنوری کو امریکی کانگریس پردھاوا بول دیا تھا جس میں سینگھوں والی ٹوپی پہنے جیکب چانسلی پیش پیش تھا۔پراسیکیوٹرنے جیکب چانسلی کو51ماہ قید کی سزا دینے کی استدعا کی ھی۔کارسرکارمیں مداخلت ثابت ہونے پرجیکب چانسلی کو41قیدکی سزاسنائی گئی۔جیکب نے کانگریس پر حملے کو غلطی تسلیم کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا تھا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 536
This Month : 963
This Year : 64682
Total Visit : 169670
Hits Today : 4577
Total Hits : 880289
Who's Online : 6




















