صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے سوئی گیس آفس ملتان میں کھلی کچہری،،صارفین کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں: سید حسین ظفر
ملتان (صفدربخاری سے) ریجنل مینجر سوئی گیس پائپ لائنز ڈسٹری بیوشن ملتان سید حسین ظفر نے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے سوئی گیس ڈسٹری بیوشن آفس ملتان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا سید حسین ظفر نے گیس صارفین کے مسائل کو سنا اور متعدد شکایات پر فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے اور کئی درخواستوں کو متعلقہ شعبوں کے انچارجز کو بھیجوا دی اور ازالے کے بعد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریجنل مینجر سید حسین ظفر نے کہا کہ صارفین کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے ملتان ریجن میں مطلوبہ گیس پریشر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے افسران کو فوری احکامات جاری کئے اور غیر قانونی کمپریسر کے استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے اور گیس میٹر ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے کھلی کچہری میں ڈپٹی چیف انجینئر آصف شمیم. ڈپٹی چیف ایڈمن آفیسر عثمان کریم بیگ. ڈپٹی چیف بلنگ آفیسر رانا طاہر. ڈپٹی چیف سلیز آفیسر سید قسیم حیدر..ایگزیکٹو انجینئر مرزا خرم بیگ. سینئر انچارج کمپلیٹ سینٹر منیب قریشی..انچارج سٹی آفس شمش. باد ملتان انجینئر حسرون منور. ایگزیکٹو آفیسر بلنگ یاسر عرفات. آئی ٹی آفیسر امان اللہ خان درانی ہمراہ تھے



































Visit Today : 71
Visit Yesterday : 0
This Month : 71
This Year : 63790
Total Visit : 168778
Hits Today : 401
Total Hits : 872215
Who's Online : 5




















