ملتان : صدرمرکزی انجمن تاجران کینٹ ملک زاہد اعوان، سیکرٹری جنرل معظم وحیدخواجہ، چیف کوارڈی نیٹرغضنفرملک، اعجاز کریم، کلب عابد خان، اخترحسین، سجاداحمدبھٹی اور خواجہ دلشاداحمد نے پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا ملتان کینٹ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ تشویش ناک ہے پیشہ ور گداگروں اور خواجہ سراؤں کی بھرمار جرائم میں اضافہ کی اھم وجہ ہیں کینٹ کے بازاروں اور رھائشی علاقوں میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے یا خراب ہونے کی وجہ سے وارداتیں کرنے والے دھڑلے سے اپنا کام کرجاتےہیں ٹریفک وارڈنز اور پولیس گشت نہ ہونے سے مسائل میں روز بروز اضافہ اور تاجرعدم تحفظ کاشکار ہیں متعلقہ اداروں کی کاروباری طبقہ کے ساتھ کوئی ورکنگ ریلیشن شپ نہ ہونے کے باعث کینٹ کا علاقہ مسائلستان بن چکا ہے تاجربرادری انتظامیہ اور پولیس حکام سے مطالبہ کرتی ہے جرائم کی روک تھام اور مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں.