عوام نے بانی پی ٹی آئی سے محبت کا ثبوت ووٹ کی صورت میں دیا، لاڈلوں نے راتوں رات پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کر لیا: چوہدری پرویز الہٰی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی سے محبت کا ثبوت ووٹ کی صورت میں دیا، لاڈلوں نے راتوں رات پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کر لیا۔ لاہور میں عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سالک اور شافع پہلے گجرات کے عوام کا مینڈیٹ واپس کریں پھر بات کرنے کا سوچیں گے،گجرات، منڈی بہاؤالدین، تلہ گنگ کا مینڈیٹ چوری کرنے والے اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل مینڈیٹ چوری کرنے والا محسن نقوی اور اس کی پولیس پارٹی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آئی ایم ایف کے ذمہ دار نہیں، یہ جانیں اور لاڈلے جانیں۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عوام ایسی حکومت قبول نہیں کریں گے جسے ان کی حمایت حاصل نہ ہو، مینڈیٹ کے تحفظ کیلئے ہر جنگ لڑیں گے، ووٹ چوروں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔



































Visit Today : 71
Visit Yesterday : 0
This Month : 71
This Year : 63790
Total Visit : 168778
Hits Today : 392
Total Hits : 872206
Who's Online : 5




















