ماں بولی کا عالمی دن،،،ملتان میں سرائیکستان نوجوان تحریک کا سرائیکی زبان کو پرائمری تک رائج کرنے کے لیے بھرپور احتجاجی مظاہرہ
ملتان (صفدربخاری سے) ماں بولی کے عالمی دن کے موقع پر سرائیکستان نوجوان تحریک نے سرائیکی زبان کو پرائمری تک رائج کرنے کے لیے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرہ چوک کمہارانوالہ پر کیا گیا مظاہرین نے روڑ بند کر کے سرائیکی زبان کو پرائمری تک رائج کرو،سرائیکی صوبہ بناو،وسیب کے حقوق دو،کی فلک شگاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے بینراٹھا رکھا تھا جس پر سرائیکی زبان کے حق میں نعرے درج تھے ۔مظاہرے کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات، ضلعی صدر ملک سلیم بوسن ،سٹی صدر عاشق خان بلوچ ،کسان ونگ کے مرکزی صدر ملک عرفان بھٹی نے کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مہر مظہر کات و دیگر راہنماؤں نے کہا کہ مادری زبان کی حیثیت اور اہمیت سب سے بڑھ کر ہے اگر ریاست کسی قوم کی مادری زبان کو نہیں مانتی تو پھر بنگلہ دیش کی صورت میں ملک ٹوٹ جاتا ہے ۔مہر مظہر عباس کات نے کہا کہ حکومت پاکستان آٹھ کروڑ سرائیکی زبان بولنے والوں کا حق تسلیم کرے اور ہماری زبان کو پرائمری تعلیم تک رائج کرے اور استاد بھرتی کرے ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ آٹھ کروڑ سرائیکی عوام کے تمام مسائل کا حل صوبہ سرائیکستان کے قیام میں ہے لہزا پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی اگر وسیب سے مخلص ہیں تو دونوں سارے اختلافات بھلا کر سرائیکی صوبہ کے لیے قرار داد منظور کروائیں اور آٹھ کروڑ سرائیکی عوام کو ان کا حق صوبہ سرائیکستان دیں تاکہ پاکستان ایک متوازن ملک بن سکے اور سیاسی بحران ختم ہو سکے ۔مظاہرے میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی



































Visit Today : 71
Visit Yesterday : 0
This Month : 71
This Year : 63790
Total Visit : 168778
Hits Today : 389
Total Hits : 872203
Who's Online : 5




















