ضلع ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،، ایک دہشت گرد مارا گیا
bbc news urdu نے Tuesday، 20 February 2024 کو شائع کیا.
راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 20 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سہیل نامی دہشت گرد ہلاک ہوا۔ ہلاک دہشت گرد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔ ترجمان پاک فوج کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلیے آپریشن جاری ہے جبکہ مقامی افراد نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 71
Visit Yesterday : 0
This Month : 71
This Year : 63790
Total Visit : 168778
Hits Today : 393
Total Hits : 872207
Who's Online : 5




















