کمشنر راولپنڈی کا انتخابی دھاندلی سے متعلق بیان،،، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں فوری تحقیقات کی جائیں: پاکستان پیپلز پارٹی
اسلام آباد ،کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے انتخابی دھاندلی سے متعلق بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔سماکے مطابق رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے بڑا انکشاف کیا ہے ، پیپلزپارٹی کو بھی انتخابات سے متعلق تحفظات ہیں ، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں فوری تحقیقات کی جائیں اور قوم کو آگاہ کیا جائے اس میں کتنی سچائی ہے۔علاوہ ازیں کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن نتائج پر پیپلز پارٹی کو بھی تحفظات ہیں، الیکشن کے روز جو کچھ ہوا اس پر تشویش ہے، تمام شکایات کو یکجا کررہے ہیں۔ پنجاب ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور سندھ میں غنڈہ گردی ہوئی، پاکستان آج نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام نہیں بڑھانا چاہتے، حکومت سازی کو آگے بڑھنا چاہئے۔


































Visit Today : 94
Visit Yesterday : 0
This Month : 94
This Year : 63813
Total Visit : 168801
Hits Today : 516
Total Hits : 872330
Who's Online : 3




















