کمشنر راولپنڈی کا بیان بہت سنگین ہے، کمشنر نے جیتنے والوں کو ہروایا تو بتائیں جیتنے والا کون تھا؟: بیرسٹر گوہر
bbc news urdu نے Saturday، 17 February 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری انکوائری کی جائے۔ رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان بہت سنگین نوعیت کا ہے، کمشنرنے جیتنے والوں کو ہروایا تو بتائیں جیتنے والا کون تھا؟، ہم نے آر اوز اور ڈی آر اوز سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا، آر اوز اور ڈی آر اوز کو جوڈیشری سے لیا جانا چاہئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے الیکشن کی طرف جائیں گے تو پورا پنڈورا باکس کھولنا پڑے گا، فارم 45کے مطابق ہم نشستیں جیت رہے ہیں، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے پاس فارم 45 موجود ہیں، نتائج کا اعلان فارم 45 کے مطابق ہونا چاہئے، راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کو کالعدم قراردیا جانا چاہئے۔
ٹیگز:-


































Visit Today : 94
Visit Yesterday : 0
This Month : 94
This Year : 63813
Total Visit : 168801
Hits Today : 502
Total Hits : 872317
Who's Online : 2




















