ملتان (صفدربخاری سے) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، انجمن آڑھتان غلہ منڈی ملتان کے صدر مدثر راجہ،ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ، ملتان سپریم کونسل کے چیئرمین خواجہ احمد فراز صدیقی، سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی نے کہا ہے کہ نگران حکومت نے جاتے جاتے پٹرولیم مصنوعات اور گیس قیمتوں میں اضافہ کر کے چھوٹے تاجروں اور غریب عوام پرمہنگائی کے پہاڑ توڑ دیے ہیں.رہی سہی کسر بجلی کے بلوں میں اضافہ ہے نگران حکومت نے پہلے نومبر میں گیس کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ کیا اور اب جاتے جاتے 66فیصد گیس کے بلوں میں اضافہ کر کے ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں اور گیس،بجلی کے ٹیرف میں ایک بار پھر کئی گنا اضافے نے چھوٹے تاجر اور غریب عوام کو مزید معاشی بدحالی سے دو چار کر دیا ہے انہوں نے دو ٹوک اور واضح انداز میں کہا ہے کہ نگران حکومت نے گیس اوربجلی کے بلوں میں اضافہ فوری واپس نہ لیا تو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملک بھر میں احتجاج کرے گی جس پر ملک بھر کے تاجر برادری اور عوام متفق ہو چکے ہیں اب یہ نگران حکومت نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ مہنگائی اور معاشی بدحالی کا شکار عوام کو ریلیف دیتی ہے یا انہیں احتجاج پر مجبور کرتی ہے خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ نااہل نگران حکمران فوری طور پر گھر جاہیں اور نئے آنے والی حکومت لاکھوں چھوٹے تاجروں اور ملک کی26 کروڑ سے زائد غریب عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیں جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں یہاں تک کہ سفید پوش طبقہ چھوٹے تاجر بھی پس کر رہ گئے ہیں افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے سابقا ء حکمرانوں نے اربوں کھربوں روپے کے قرضے لئے اور جائیدادیں بنائیں لیکن غریب عوام کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے اقتدار کے مزے لینے اور کرپشن و لوٹ مار کرنے والے سیاستدانوں کا بلاامتیاز کڑا احتساب کیا جائے اور مہنگائی کا خاتمہ کیا جائے پٹرولیم مصنوعات،بجلی،گیس،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ واپس کیا جائے ورنہ ملک بھر کے تاجر سڑکوں پر نکلنے اور پہیہ جام ہڑتال پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے سپریم کورٹ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بڑ ھتی ہوئی مہنگائی کا فی الفور ازخود نوٹس لیں اور غریب عوام کی مہنگائی،نت نئے ٹیکسز،بھاری بھرکم یوٹیلیٹی بلز سے جان چھڑائیں خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے تجارتی و صنعتی مراکز میں کاروبار زندگی تباہ ہوچکے ہیں عام شہری میں قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹس اور بازاروں میں ویرانی کا سماں ہے جس کی وجہ سے چھوٹے تاجر شدید پریشانی سے دوچار ہیں اگر حکومت نے فی الفور ہنگامی بنیادوں پر پٹرولیم مصنوعات اور گیس قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو ملک بھر کی تاجر برادری ملک بھر کے شہر شہر قریہ قریہ احتجاجی مظاہرے ہوں گے شٹر ڈاؤن ہوگا جلوس نکالے جائیں گے خدارا غریب کا چولہا جلنے دو کاروبار چلنے دو شیشے کے محلات میں بیٹھ کر ایسے فیصلے نہ کریں کہ ملک کی 26 کروڑ عوام ان محلات کا رخ کرنے پر مجبور ہو جائے انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجر محنت کش 40، 40 ہزار کے گیس اور بجلی کے بل بھرے یا اپنے بچوں کا پیٹ بھریں اس لیے نگران حکومت ہوش کے ناخن لے گزشتہ کچھ سال پہلے بجلی کا یونٹ 20/ 25 روپے تھا لیکن اج 80 روپے یونٹ تک پہنچ چکا ہے اگر یہی روش جاری رہی تو نہ صرف سٹریٹ کرائم میں مزید اضافہ ہوگا اور مہنگائی کی چکی میں پسے عواماحتجاج پر مجبور ہو جائیں گے اگر 8دن میں ہمارے تحفظات دور نہ ہوئے توپورے ملک میں احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے