جناح ہاؤس جلاؤگھیراؤ کیس،،، گرفتار پی ٹی آئی کارکن طیبہ راجا رہا
bbc news urdu نے Friday، 16 February 2024 کو شائع کیا.
لاہور: جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کی رہنما طیبہ راجہ کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی اور ایڈووکیٹ مراد خان مروت عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا تھاکہ طیبہ راجہ ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھیں، ایک ٹویٹ کی بنا ءپر طیبہ راجہ کو کیس میں نامزد کر دیا گیا، عدالت طیبہ راجہ کو درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔بعدازاں عدالت نے طیبہ راجہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا، جس کے بعد طیبہ راجہ کوکوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا ۔
ٹیگز:-


































Visit Today : 94
Visit Yesterday : 0
This Month : 94
This Year : 63813
Total Visit : 168801
Hits Today : 506
Total Hits : 872320
Who's Online : 3




















