ملتان:  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سیکریٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے قومی و صوباٸی اراکین کی جیت کراچی کے باشعور عوام کی جیت ہے جنہوں نے ایم کیو ایم پاکستان پر بھرپور اعتماد اور مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا منفی پروپیگنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں کراچی میں بیٹھ کر ساؤتھ پنجاب کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ایم کیو ایم پاکستان کو جب بھی ایوان میں جانے کا موقع ملا عوام کی بھلاٸی کے لیے حقیقی معنوں میں خدمت کی اور خدمت کی جس کی زندہ مثال ماضی میں پارٹی کے مرکزی رہنما سید مصطفی کمال کو جب کراچی کی حالت بہتر کرنے کا موقع ملا تو موقع ملا تو انہوں نے دنیا کے 60 بڑے شہروں سے بڑے شہر معاشی حب کراچی کو رنگینیوں میں بدل دیا اب بھی موقع ملا تو کراچی سمیت سندھ سمیت پاکستان بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائیں گے اور خدمت کے اس مشن کو ہم جاری رکھیں گے اور ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائیں گے اور ملک و قوم کو مہنگائی سے نجات اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دلانے کے لیے عملی کردار ادا کریں گے ۔